Friday, April 19, 2024

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوپنر احسان علی ، فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہوں گے ، ذرائع

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوپنر احسان علی ، فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہوں گے ، ذرائع
January 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوپنر احسان علی اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ گرین شرٹس میں نئے چہروں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔ پاکستان ٹیم میں شامل کیے جانے والے نوجوان بلے باز احسن علی کے ڈیبیو کا امکان ہے۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی سے ٹیم کے مڈل آرڈر کو توقی ملے گی۔ بگ بیش میں اپنی تیز رفتار گیندوں سے تہلکہ مچانے والے حارث رؤف بھی  بنگال ٹائیگرز کا شکار کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم قومی ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔ دوسری جانب بنگلا دیش کی ٹیم کے لیے گرین شرٹس کو ہرانا بڑا چیلنج ہو گا۔ دونوں ٹیمیں 10 بار آمنے سامنے ہوئیں۔ 8 بار گرین شرٹس نے فتح کا جھنڈا گارا جبکہ 2 بار بنگلا دیش کی ٹیم کامیاب ہوئی۔