Friday, March 29, 2024

بلوچستان میں میگا کرپشن کا انکشاف ، آواران میں ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کا گھپلا

بلوچستان میں میگا کرپشن کا انکشاف ، آواران میں ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کا گھپلا
January 23, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں ایک اور میگا کرپشن کا انکشاف ہو گیا۔ آواران میں ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کا گھپلا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ مار ٹیموں نے آواران میں ترقیاتی منصوبوں میں خردبرد سے متعلق تحیقیقات مکمل کر لی۔ نیب اور سی ایم آئی ٹی ٹیم کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے بعد جلد بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب اور سی ایم آئی ٹی ٹیم نے  آواران کا دورہ کرکے تمام ریکارڈ ضبط کر لیا۔ نیب اور سی ایم آئی ٹی ٹیم نے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ بھی کیا۔ دوعشروں کے دوران آواران میں صحت، تعلیم، ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر شعبوں  کی ترقی کے لئے اربوں روپے جاری کئے گئے۔ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود زمین پر کچھ موجود نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے آواران میں زلزلے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کروڑوں روپے بھی جاری کئے تھے۔ کاغذوں میں سب کچھ مکمل لیکن زمین پر وجود نہیں ہے۔