Friday, April 26, 2024

کارکے رینٹل ریفرنس ،راجہ پرویز اشرف کیخلاف ضمنی ریفرنس تیار

کارکے رینٹل ریفرنس ،راجہ پرویز اشرف کیخلاف ضمنی ریفرنس تیار
January 23, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) کار کے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف  ضمنی  ریفرنس تیار کر لیا گیا ، 10 فروری تک ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں کارکے رینٹل ریفرنس  کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت  نیب نے عدالت کو بتایا کہ  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف ضمنی ریفرنس تیار ہے ، دس فروری تک  دائر کیا جائے گا۔ عدالت نے  10 فروری تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی نیب کی استدعا منظور کرلی ۔ کارکے رینٹل  ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کی ، نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنا ہے کچھ وقت دیا جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ کارکے رینٹل  ریفرنس مرکزی ملزم راجہ پرویز اشرف سمیت سابق سیکرٹری شاہد رفیع، وزارت پانی و بجلی .نجی کمپنیوں کے افسران نامزد ہیں، ریفرنس 2014 میں دائر کیا گیا تھا ، ملزمان پر ریشماں پاور پلانٹ میں 38 کروڑ ، گلف پاور پلانٹ میں 49 کروڑ ، ینگ جنریشن میں 43 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کا الزام ہے۔