Friday, April 26, 2024

شہریت کا متنازعہ قانون ، بھارتی سپریم کورٹ کا مرکزی حکومت سے 4 ہفتے میں جواب طلب

شہریت کا متنازعہ قانون ، بھارتی سپریم کورٹ کا مرکزی حکومت سے 4 ہفتے میں جواب طلب
January 22, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) شہریت کے متنازعہ قانون سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ نے معاملے پر مرکزی حکومت سے 4 ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ بھارتی سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف دائر ایک سو چوالیس درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے قانون پر اطلاق روکنے سے انکار  کر دیا۔ چیف جسٹس شرد اروِند بودبے نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون پر یک طرفہ فیصلہ نہیں دیا جا سکتا تاہم حکومت سے عارضی شہریت کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے ۔ عدالت نے درخواستوں پر حکومت کو چار ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔