Thursday, April 18, 2024

پاکستان میں وافر گندم موجود ہے ، خسرو بختیار

پاکستان میں وافر گندم موجود ہے ، خسرو بختیار
January 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا پاکستان میں وافر گندم موجود ہے۔ پبلک سیکٹر میں 40لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ آٹے کے گھاٹے کی کہانی ایوان بالا میں آج پھر سنی گئی۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی خسرو بختیار نے سینیٹرز کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم اور آٹے کا کوئی بحران نہیں۔ اس سال کے خاتمے پر بھی ساڑھے 8 لاکھ ٹن گندم حکومتی ذخائر میں موجود ہو گی۔ خسرو بختیار نے کہا بلاوجہ چکی کے آٹے کو ایشو بنایا گیا حالانکہ چکی کے آٹا کی کھپت صرف 4 سے 5 فیصد ہے۔ باقی آٹا فلور ملز مہیا کرتی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا کہ 40ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان اسمگل کی گئی۔ پاکستان میں گندم اور آٹا بلیک میں فروخت ہو رہا ہے۔ سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا آٹے کا بحران سنجیدہ معاملہ ہے۔ حکومت خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔ چیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا۔