Friday, April 19, 2024

اسپینش لیگ ، ریال میڈرڈ نے بارسلونا سے پہلی پوزیشن چھین لی

اسپینش لیگ ، ریال میڈرڈ نے بارسلونا سے پہلی پوزیشن چھین لی
January 19, 2020
سڈنی ( 92 نیوز) اسپینش لیگ میں  زبردست مقابلے جاری ہیں جہاں  ریال میڈرڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن  حاصل کر لی، ریال میڈرڈ نے سیویلا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ اسپینش لیگ  میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں ، ریال میڈرڈ نے بار سلونا سے پہلی پوزیشن چھین لی،ریال میڈرڈ نے سیویلا کو دو،ایک سے شکست دے کر  پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے  کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوئی۔ دوسرے ہاف میں  کھیل میں تیزی دیکھی گئی اور 57ویں منٹ میں ریال میڈرڈ کی جانب سے کاسمیرو  oنے  گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ میچ کے  64ویں منٹ میں سیویلا کی جانب سے لوک ڈی جونگ  نے گیند کو جال میں پھینک کر  میچ برابر کر دیا ،  5منٹ کے وقفے پر کاسمیرو  نے ایک دفعہ پھر گیند کو  جال کی راہ دکھائی اور ریال میڈرڈ کو برتری دلا دی،،میچ کے اختتام تک سیویلا کی  ٹیم مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکی اور ریال میڈرڈ نے دو،ایک سے میچ اپنے نام کیا۔