Thursday, March 28, 2024

انڈر نائنٹین ورلڈ کپ ، 75 رنز پر اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی

انڈر نائنٹین ورلڈ کپ ، 75 رنز پر اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی
January 19, 2020
 جوہانسبرگ (92 نیوز) انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف ان ایکشن ہے۔ پاکستانی باؤلرز نے اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں کو چکرا دیا ۔ 75 رنز پر اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کا میلہ جنوبی افریقہ میں سج گیا ہے۔ 17 جنوری سے 9 فروری تک کھیلے جانے والے عالمی کپ میں راؤنڈ روبن اور ناک آؤٹ کی بنیاد پر 48 میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ ایونٹ میں 16 ٹیموں کے مابین ٹائٹل کی جنگ جاری ہے،جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا گروپ میچ آج اسکاٹ لینڈ کیخلاف کھیل رہی ہے۔ دوسرا میچ 22 جنوری کو زمبابوے اور تیسرا گروپ میچ 24 جنوری کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم نے آخری بار 14 سال قبل 2006 میں سرفرازاحمد کی قیادت میں انڈر 19 ورلڈکپ جیتا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان روحیل نذیر اور ہیڈ کوچ اعجاز احمد ایونٹ میں کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں۔ پاکستان نے ایونٹ سے قبل نائیجریا اور سری لنکا کیخلاف دونوں پریکٹس میچ جیتے۔