Thursday, April 25, 2024

ہماری پارٹی جمہوری پارٹی ، فیصلہ اتفاق سےہوتا ہے ، راجہ پرویز اشرف

ہماری پارٹی جمہوری پارٹی ، فیصلہ اتفاق سےہوتا ہے ، راجہ پرویز اشرف
January 16, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے  کہا کہ ہماری پارٹی جمہوری پارتی ہے  ، جو بھی فیصلہ ہوتا ہے اس میں  تمام پارٹی کا اتفاق ہوتا ہے ۔ احتساب عدالت میں گیپکو غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پیش ہوئے ۔ نیب نے جواب جمع کرانے  کیلئے مہلت طلب کرلی ، موقف اپنایا کہ  عدالتی حکم  تاخیر سے ملا ، جواب تیار نہیں کر سکے مزید مہلت دی جائے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ  ہماری پارٹی جمہوری پارٹی ہے، جو بھی فیصلہ ہوتا ہے اس میں تمام پارٹی کا اتفاق ہوتا ہے، حکومتی وفاقی وزیر کا رویہ اس قابل نہیں کہ اس پر کوئی بیان دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  معاشرے میں غیر یقینی کی صورت حال ہے، تھانیدار سے لیکر دیہاڑی دار تک سب پریشان ہیں، یہ سب ایک ناکام حکومت کی وجہ سے ہے، نواز شریف کا ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے جانا کوئی ایشو نہیں ہے۔