Saturday, April 20, 2024

92 نیوز کی خبر پر ایکشن، پاک فوج نے گاؤں سونو خان سیال میں نہر پر پل تعمیر کر دیا

92 نیوز کی خبر پر ایکشن، پاک فوج نے گاؤں سونو خان سیال میں نہر پر پل تعمیر کر دیا
January 15, 2020
 لاہور (92 نیوز) بدین میں 92 نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا گیا۔ پاک فوج نے گاؤں سونو خان سیال میں نہر پر پل تعمیر کر دیا۔ پاک فوج کا مشن وطن کو عظیم تر بنانا ہے اور اسی مشن کی تکمیل کیلئے جہاں ایک طرف ہمارے جوان وطن عزیز کا دفاع کر رہے ہیں تو دوسری طرف وہی جوان ہر مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کو بھی پہنچ جاتے ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز نے بدین کے گاؤں سونو خان سیال میں نہر پر مناسب پل نہ ہونے کی خبر نشر کی، لکڑی کے غیر محفوظ پل کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، جنازے بھی لے کر جانا مشکل ہو گئے تھے۔  بدین ، 92 نیوز ، خبر ، ایکشن ، پاک فوج ، گاؤں سونو خان سیال ، نہر ، پل نائنٹی ٹو نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پاک فوج نے گاؤں سونو خان سیال میں نہر پر 70 فٹ لمبا اور 6 فٹ چوڑا پل تعمیر کر دیا۔ علاقے کے لوگوں کی بڑی مشکل حل ہو گئی جس پر شہروں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔  بدین ، 92 نیوز ، خبر ، ایکشن ، پاک فوج ، گاؤں سونو خان سیال ، نہر ، پل پاک فوج کے جوانوں کو پل بنانے کیلئے دو ماہ کا عرصہ لگا۔ اصل میں یہ کام مقامی اور صوبائی حکومتوں کا ہے مگر لگتا ہے شاید سیاستدان اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔