Friday, April 26, 2024

سندھ کابینہ اجلاس ، وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کے سفارت خانوں کو لکھے گئے خطوط سے آگاہ کیا

سندھ کابینہ اجلاس ، وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کے سفارت خانوں کو لکھے گئے خطوط سے آگاہ کیا
January 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ وزیراعلیٰ نے وزرا کو آئی جی سندھ کے سفارت خانوں کو لکھے گئے خطوط سے آگاہ کیا۔ پولیس حکام کی سفارت کاروں سے ملاقاتوں کا بھی بتایا۔ سندھ کابینہ کا نئے آئی جی کے لیے وفاق کو آج ہی خط لکھنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے اور اس حوالے سے تین ناموں کی سفارش کی گئی ہے ۔ مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو اور کامران فضل کے نام ارسال کیے جائیں گے۔ دوسری طرف سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس کلیم امام کو ہٹانے کی سفارش کر دی ۔ کابینہ ارکان نے آئی جی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی کی زیر صدرت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کی جانب سے تیار کردہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور پولیس کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ۔ اجلاس میں اراکین نے سندھ پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا  اور شکایت  کی کہ کھلی کچہریوں میں انھیں شہریوں نے پولیس کے بارے میں سب سے زیادہ شکایات کیں۔ سندھ کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ  ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانے کی سفارش کی  اور فیصلہ ہوا  کہ ڈاکٹر کلیم امام کی خدمات وفاق  کو واپس کر دی جائیں گی  جبکہ صوبے کے نئے آئی جی پولیس کیلئے  غلام قادر تھیبو سمیت  نام  تجویز کیے ہیں جو کہ قواعد کے تحت چیف سیکریٹری سندھ آئندہ  دو روز میں وفاق کو ارسال کریں گے ۔