Friday, April 26, 2024

حکومتی کمیٹی کی ق لیگ کے وفد سے ملاقات ، مطالبات کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی

حکومتی کمیٹی کی ق لیگ کے وفد سے ملاقات ، مطالبات کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی
January 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے حکومت متحرک ہو گئی۔ حکومتی کمیٹی کی ق لیگ کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ کمیٹی نے ق لیگ کو مطالبات کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پنجاب ہاوس اسلام آباد میں  حکومت اور مسلم لیگ ق کی اہم بیٹھک ہوئی۔ ملاقات میں جہانگیر ترین ، پرویز خٹک، وزیراعلیٰ پنجاب ، مونس الہٰی ، طارق بشیر سمیت  دیگر  شریک ہوئے۔ مزاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حکومتی وفد نے دعویٰ کیا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، اتحادیوں کے ساتھ غلط فہمیاں تھیں جو دور کر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کچھ مطالبات تھے جس کو حکومت نے پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جہانگیرترین نے کہا ایم کیو ایم نے صرف وزارت چھوڑی ہے حکومت سے الگ نہیں ہوئے، تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، حکومت کہیں نہیں جارہی ۔