اسلام آباد (92 نیوز) - 262 ادویات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی سمری موخر کردی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صحت کو آئندہ ہفتے مکمل ورکنگ کے ساتھ سمری پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پٹرولیم ڈویژن منصوبوں کے لیے 42 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔
262 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر کردیا گیا، ای سی سی نے وزارت صحت کو مکمل ورکنگ کے ساتھ سمری پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر غور کیا گیا۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سفارشات پر مزید غور کی ہدایت کی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت صحت کو مناسب اور منصفانہ سفارشات اگلے اجلاس میں لانے کی ہدایت کی گئی۔ ای سی سی نے قیمتوں میں اضافے پر صوبائی محکمہ صحت کے ساتھ بات چیت کی ہدایت بھی کی ۔ ڈرگ پرائس کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ان ادویات کی ریٹیل قیمتیں زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی منظوری دی تھی۔ اجلاس میں یوریا کھاد کی درآمد کی وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر بھی غورہوا، کمیٹی نے ربیع سیزن کے لیے 200 کے ایم ٹی یوریا کھاد کی درآمد پر غور کرتے ہوئے جی ٹو جی سطح پر کھاد کی درآمد کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کیش کریڈٹ کی حد کو نیشنل فرٹیلائزر
مارکیٹنگ لمیٹڈ کومنتقل کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔