Friday, April 26, 2024

حکومتی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات آج شام کو ہو گی

حکومتی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات آج شام کو ہو گی
January 15, 2020
لاہور ( 92 نیوز) حکومتی وفد اور مسلم لیگ ق کے درمیان ملاقات طے پا گئی ، ملاقات آج شام چار بجے پنجاب ہاوس میں ہوگی،  وزیراعلیٰ پنجاب بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے تحفظات کے باعث کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا ، حکومتی وفد مسلم لیگ ق کے مطالبات سنے گا، مسلم لیگ ق کے تحفظات پر ملاقات میں بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ق ترقیاتی فنڈز، وزراتوں میں مداخلت کا معاملہ اٹھائے گی۔