Friday, March 29, 2024

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہاں کردی ، معاملات طے پا گئے

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہاں کردی ، معاملات طے پا گئے
January 15, 2020
لاہور ( 92 نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے’’ ہاں‘‘  کر دی   بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں دو ٹیسٹ،تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلنے کیلئے تین مرحلوں میں پاکستان آئے گی۔پی سی بی اور بی سی بی میں تمام معاملات طے پاگئے ۔شیڈول جاری کردیا گیا۔ شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری  ہے کہ  بنگلہ دیش ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے پر راضی ہوگیا۔ یہ فیصلہ  دبئی میں پاکستانی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات میں طے پایا جس میں آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے معاونت کی ۔ پی سی بی  کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق  بنگلہ دیش ٹیم لاہورمیں تین ٹی 20،ایک ون ڈے اور 2ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔پہلا ٹی 20میچ 24جنوری ،دوسرا ٹی 20میچ 25جنوری اور تیسرا ٹی 20میچ 27جنوری کو کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل  فائیو  کے اختتام پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ تین  اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ  کا پہلا میچ 7سے 11فروری کے درمیان راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 5سے 9اپریل کو کراچی میں کھیلاجائے گا،سی ای او پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے بنگلہ دیش  کا تین بار پاکستان آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ اور پرامن ملک ہے۔