Friday, April 26, 2024

قومی اسمبلی، شہر یار آفریدی اور رانا ثناء کے ایک دوسرے پر تنقیدی وار، چیئرمین کی مداخلت

قومی اسمبلی، شہر یار آفریدی اور رانا ثناء کے ایک دوسرے پر تنقیدی وار، چیئرمین کی مداخلت
January 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرمملکت برائے نارکوٹکس کنٹرول شہر یار آفریدی نے ایک بار پھر رانا ثنا اللہ پر تنقیدی وار کیے، کہتے ہیں رانا ثناء اللہ ٹرائل سے بھاگ رہے ہیں، لیکن حکومت انہیں کیفر کردار تک پہنچاے گی۔ رانا ثناء اللہ نے بھی شہر یار آفریدی پر کڑی تنقید کی، شہر یارآفریدی کو قرآن پر فیصلے کا چیلنج کردیا، شہر یار آفریدی نے چیلنج قبول کیا، تو فخر امام نے معاملات کو سنبھالا اور اجلاس تھوڑی دیرکیلئے ملتوی کردیا، اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر دوبارہ قرآن کا ذکر آیا تو چیئرمین نے اجلاس ملتوی کردیا۔ وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے را نا ثنا کو 18 جنوری کو ہو نیوالے ٹرائل میں پیش ہونے کا چیلنج کردیا۔ شہر یار آفریدی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو اس چیز کا احسا س ہو نا چاہئے کہ عدالت کا فیصلہ عدالت میں ہو نا چاہیئے، رانا ثنا اللہ پچھلے 7 ماہ سے ہیلے بہانے بنا رہے ہیں، پچھلے تما م کیسز مین ویڈیوز موجود تھی لیکن سزا کیوں نہیں ہوئی؟۔ شہر یار آفریدی کے خطاب کے دوران قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن شور شرا بہ کرتی رہی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ بولے کہ رانا ثنا اللہ سے امید تھی کہ آج پھر وہ ایوان مین قرآن لے کر آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، حکو مت اور وزارتیں رانا ثناء اللہ کو بھا گنے نہیں دیں گی، ہم نے دو نہیں ایک پا کستان کی با ت کی تھی، رانا ثنا اللہ آج فیصلہ کر دیں کہ  ٹرائل شروع کیا جائے دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی سا منے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 18 تاریخ کو انشاء اللہ ٹرائل ہو گا، آپ بس حامی بھر لیں، ہم انشاء اللہ را نا ثناء اللہ کو کیفر کر دار تک پہنچا ئیں گے۔ ادھر را نا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پا ک میں قسم سے متعلق طریقہ کار واضح ہے، شہر یار آفریدی کہ دیں کہ اگر میں کچھ غلط کہوں تو اللہ کا عذاب مجھ پر نازل ہو، میں اللہ کو حاظر جان کر کہ رہا ہوں کہ اگر میرا کبھی بھی کسی منشیات فروش سے تعلق ہو تو اللہ کا عزاب مجھ پر نا زل ہو،  شہر یار آفریدی کہ دیں کہ اگر میں کچھ غلط کہوں تو اللہ کا عذاب مجھ پر نازل ہو۔ ن لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کی تقریر پر ایون میں پی ٹی آئی کی جانب سے ماڈل ٹاؤن ماڈل ٹاؤن کے نعرے لگائے گئے۔ رانا ثناء اللہ مزید بولے کہ اگر منشیات فروشوں کا میرے ساتھ تعلق ہے تو ان کو سا منے کیوں نہیں لاتے؟۔ اس مقدمے میں تفتیشی نے 16 گھنٹے میں مجھ سے کو ئی با ت کی ہو تو میں مقدمے سے پیچھے ہٹ جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں کو ئی بھی تفتیش اور کو ئی انکوائری نہیں ہوئی۔