Thursday, April 25, 2024

گورنر سندھ کی پیرپگارا سے ملاقات، شکایات کے انبار لگا دیئے

گورنر سندھ کی پیرپگارا سے ملاقات، شکایات کے انبار لگا دیئے
January 14, 2020
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پیرپگارا سے ملاقات ہوئی، سربراہ جی ڈی اے پیرپگارا نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ پیر پگارا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایک شکایت ہوتو اس کا تذکرہ کریں، کوئی ایک کام کیا ہو تو بتائیں۔ گورنرعمران اسماعیل کا کہنا ہے اتحادی ساتھ ہیں، حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ پیر صاحب کا بہت شکر گزار ہوں، پیر صاحب جیسے محبت کرنے والے کم دیکھے ہیں، بڑے اہم مشورے دیتے ہیں، انہوں نے ظہرانے پر مدعو کیا تھا،ان کا کھانا بہت لذیذ ہوتا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاق کے ساتھ جڑے ہوئے منصوبوں اور مسائل پر بڑی تفصیل کے ساتھ گفتگو ہوئی، سندھ کے لیے گیس کے مسئلے پر میں صوبے کے ساتھ کھڑا ہوں گا، ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے اپنی پرفارمنس دے رہی ہے، سندھ پر یہ سب سے زیادہ سوچنے والی جماعت ہے، آر او پلانٹس آ رہے ہیں، پانی کے مسئلے کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں یہاں کسی کو منانے نہیں آیا تھا، بلکہ یہ تو ایک ویسے ہی ملاقات تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی مقصد کے لیے یہاں نہیں آیا ہوں، پاکستان میں مزید صوبوں کی ضرورت ہے، مگر یہ صوبے وہاں بننے چاہیے کہ جہاں ان کی ضرورت ہے، سندھ میں تو ویسے ہی نئے صوبے کی ضرورت نہیں ہے، ہماری پارٹی ویسے ہی سندھ کی تقسیم کے حق میں نہیں ہے۔ گورنر عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ مسائل پر ہماری بات چیت ضرور ہوتی ہے، ڈیڑھ سال کی حکومت سے ستر سال کا حساب نہ مانگیں، سندھ کےلیے وزیراعظم نے سب سے زیادہ فنڈز دیئے ہیں، پیسہ تو سارا دے دیا ہے، وزیراعظم تو اب اپنی محبت کی وجہ سے فنڈز دے رہے ہیں، این ایف سی کے ذریعے تو جو پیسہ دینا تھا وہ دے دیا ہے، وزیراعظم جنوری میں ہی سندھ میں آ رہے ہیں، میرے پاس دورے کی تفصیلات مانگی ہیں۔ ادھر صدررالدین راشدی کہتے ہیں کہ سندھ کا بٹواراہ کسی قیمت پر نہیں ہوگا، ہماری زندگی میں تو سندھ کی تقسیم ہوگی نہیں، ہماری زندگی میں تو سندھ کی تقسیم ہوگی نہیں۔