Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
January 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں توانائی، ہائیر ایجوکیشن، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر برائے توانائی عمر ایوب، وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس  میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بلا تعطل پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے وزارتِ خزانہ سے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی عوام انتہائی باشعور ہیں۔ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور انکو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بعض بیرونی عناصر ان علاقوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ مل کر ایسے بیرونی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔