Thursday, April 25, 2024

کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے ، فواد چودھری

کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے ، فواد چودھری
January 13, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں  نواز شریف ، شہباز شریف اور اسحاق ڈار و دیگر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے ۔ فواد چودھری نے لندن میں  ایک میٹنگ کی تصویر شیئر  کی جس میں نواز شریف ، شہباز شریف ، اسحاق ڈار  حسن نواز ، حسین نواز اور دیگر لوگ شریک ہیں ، تصویر کی کیپشن میں  فواد چودھری نے لکھا کہ  لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر جس میں  کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔ فواد چودھری نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔