Tuesday, April 23, 2024

ملک بھر میں بارشوں کا دوسرا اسپیل جاری ، جل تھل ایک ہوگیا

ملک بھر میں بارشوں کا دوسرا اسپیل جاری ، جل تھل ایک ہوگیا
January 13, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز)  ملک بھر میں رواں سال بارشوں کا دوسرا اسپیل جاری ہے ۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں   نے جل تھل ایک کردیا ۔ لاہور، فیصل آبادسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برسے، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش  ہوئی جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ ملک بھر  میں  رواں سال کی بارش کا دوسرا اسپیل جاری ہے ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برسے ، گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔  لاہور میں رات سے جاری بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ، اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ،بارش نے سردی کی شدت مزید بڑھا دی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا،  پشاور سمیت خیبرپختونخوا  کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ۔ پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، فیصل آباد،سرگودھا، سیالکوٹ، حافظ آباد، اوکاڑہ، قصور، پیرمحل،علی پور چٹھہ، خوشاب، پنڈ دادن خان ، نارووال، جہلم، گوجرخان، میاں چنوں، حجرہ شاہ مقیم، پھالیہ،بہاولپور، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کوٹ رادھاکشن سمیت مختلف علاقوں میں بادل جم کر برسے ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ادھر شمالی علاقہ جات میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی کی لہر جاری ہے، برف سے ڈھکی پاکستان کی وادیاں خوبصورت مناظر پیش کر رہی ہیں، دیر،ایبٹ آباد، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ ، حویلی سوات،کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ناران، کاغان، سرن ویلی  میں برفباری کے ساتھ ساتھ  شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔