Thursday, April 25, 2024

سیالکوٹ، رشتے سے انکار پر ملزم نے لڑکی کے باپ کو قتل کر دیا

سیالکوٹ، رشتے سے انکار پر ملزم نے لڑکی کے باپ کو قتل کر دیا
January 12, 2020
سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں بیٹی کے رشتے سے انکار پر ملزم نے لڑکی کے باپ کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خالد حسین کو اغواء کر کے قتل کیا اور لاش جلا کر دفن کردی۔ آلومہار کے رہائشی خالد نے ملزم کوبیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کیا تھا۔ ملزم فیاض مقتول خالد حسین کی بیٹی کا وین ڈرائیور تھا۔ ایم ایس سی کی طالبہ فیاض کی وین میں یونیورسٹی جاتی تھی۔ موترہ پولیس نے ملزم گرفتار کر کے نعش برآمد کرلی ہے۔