Friday, April 26, 2024

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند، موٹر وے کئی مقامات سے بند

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند، موٹر وے کئی مقامات سے بند
January 11, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کی لہر برقرار ہے، موٹر وے کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا۔ چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند کاراج ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ : موٹر وے ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر اور جلال پور پیر والا تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔ قومی شاہراہ  پر حد نگاہ00سے 50میٹر  تک ہوگئی ہے۔ حد نگاہ کم ہونے سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے، موٹر وے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تر جمان موٹر وے پولیس کے مطابق روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔