Friday, April 26, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالرکی قدر میں کمی، سونا سستا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالرکی قدر میں کمی، سونا سستا
January 10, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ 100انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ  میں امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے اور انٹر بینک میں 5 پیسے  کی کمی آئی ۔۔فی تولہ سونا 1ہزار روپے سستا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز حصص بازار میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا ۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 683 پوائنٹس کا اضافہ 100 انڈیکس 43 ہزار 207 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ٹریدنگ کے دوران مارکیٹ میں ایک اعشاریہ 58 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران 219 کمپنیوں کے شئرز کی قیمت میں اضافہ 118 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا 154 روپے 83 پیسے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا 155روپے20 پیسے کا ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوکر 89500 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 858 روپے سستا ہوکر 76732 روپے کا ہوگیا۔ عالمی بازار میں سونا 3 ڈالر کمی سے 1545 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔