Friday, April 19, 2024

ڈیزل کی بات چھوڑو، دسمبر ختم ہوگیا، شیخ رشید

ڈیزل کی بات چھوڑو، دسمبر ختم ہوگیا، شیخ رشید
January 10, 2020
نوشہرہ (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ڈیزل کی بات چھوڑو، وہ جس دسمبر کی بات کررہا تھا، وہ اب ختم ہوگیا، 11 مسافر ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جارہے ہیں، ایم ایل ون منصوبے سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے اضا خیل ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اضاخیل ڈرائی پورٹ منصوبہ ریلوے نے 50 کروڑ 70 لاکھ سے مکمل کیا، پورٹ پر لوڈنگ اور ان لوڈنگ کیلئے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ڈرائی پورٹ کو رنگ روڈ پشاور تک بھی رسائی ہوئی۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ اضا خیل ڈرائی پورٹ اور سی پیک کے تحت پشاور سے کراچی تک 1872 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک بنے گا، پاکستان ریلویز مال برداری کےلیے مارکیٹ کا 20 فیصد شیئر حاصل کرنے کے قابل ہوجائے گا۔