Friday, April 26, 2024

عالمی معیشت ڈگمگانے لگی ، تیل کی قیمتوں میں 3.5فیصد اضافہ

عالمی معیشت ڈگمگانے لگی ، تیل کی قیمتوں میں 3.5فیصد اضافہ
January 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) امریکی فوجی اڈوں پر حملے  سے  عالمی معیشت ڈگمگانے لگی ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں   3.5 فیصد اضافہ ہو گیا، امریکا کی ایس اینڈ پی 500 انڈیکس پر شیئرز کی قیمت ایک فیصد گر گئی ۔ امریکا کی جانب سے عراق میں ڈرون حملے  کے دوران  ایران کے  جنرل قاسم سلیمانی  کی موت نے مشرق وسطیٰ کو جنگ کے دھانے پر دھکیل رکھا تھا ،  اب ایران کی جانب  فوجی اڈے پر  میزائل داغنے کے بعد عالمی معیشت ڈگمگا نے لگی ہے  جس کا سب سےپہلا نتیجہ  تو عالمی مارکیٹ میں  تیل کے نرخوں میں 3.5 فیصد اضافہ ہے ۔ جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی ، شیئرز کی قیمت میں ڈھائی فیصد تک کمی ریکارڈ ہوئی ۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا بھی مہنگا ہو گیا۔ خود امریکی مارکیٹ میں بھی مندی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔ خطے میں کشیدگی سے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کی اسٹاک مارکیٹ پر منفی رحجان دیکھا جا رہا ہے  ، تیل اور سونے کی قیمت بڑھنے سے مقامی سطح پر اسکے اثرات نمودار ہورہے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق صورتحال ایسے ہی رہی تو کرنسی مارکیٹ اور تیل کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوگا ۔ دونوںملکوںمیں کشیدیگی کے بعد سونا 5ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوچکا ہے ، جبکہ ڈالر ایک بار پھر 155روپے کی سطح عبور کرگیا۔