Tuesday, April 23, 2024

کراچی پولیس کی نا اہلی ، فائرنگ سے شہری زخمی

کراچی پولیس کی نا اہلی ، فائرنگ سے شہری زخمی
January 8, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی پولیس کی نا اہلی اور فائرنگ سے  ایک اور شہری زخمی ہو گیا ،  شرافت کے بھائی نزاکت کا کہنا  ہے پولیس اہلکاروں نے گولی ماری۔ زخمی شرافت کے بھائی نزاکت نے کہا کہ چھوٹا بھائی گھر کیلئے سامان لینے کیلئے موٹر سائیکل پر نکلا ، جب  واقعہ پیش آیا ہم تو اس وقت دو موٹر سائیکلوں پر چار دوست تھے ۔ ایس ایچ او آرام باغ نےا پنی غلطی تسلیم کی ہے ۔ دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا ہے واقعہ کے وقت موجود اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او آرام باغ نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کی نشاندہی کی ہے۔ ایس پی صدر واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں،فائرنگ کرنے والے اہلکار کی تصدیق ہونے پر اسکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔