Tuesday, April 23, 2024

کویت اور قطر میں امریکا کے 13،13 ہزار فوجی تعینات ہیں

کویت اور قطر میں امریکا کے 13،13 ہزار فوجی تعینات ہیں
January 8, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایران کی امریکی تنصیبات پر حملے کی دھمکیوں اور عراقی پارلیمنٹ کی قرار کے بعد خطے میں امریکی افواج کی موجودگی پر سوالات اٹھنے لگے ، کویت اور قطر میں امریکا کے 13،13 ہزار فوجی تعینات ہیں ۔ امریکا کے سب سے زیادہ فوجی افغانستان میں تعینات ہیں جن کی تعداد 14 ہزار ہے  ،مشرق وسطیٰ میں امریکا کے سب سے زیادہ فوجی کویت اور قطر میں تعینات ہیں۔ کویت میں ان کی تعداد 13 ہزار ہیں ۔ 1991 کی خلیجی جنگ کے بعد دونوں ممالک میں دفاعی تعاون کا معاہدہ ہوا تھا۔ مشرق وسطٰیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈا قطر میں ہے۔ جہاں لگ بھگ 13 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔ 2018 میں قطر نے اس فوجی اڈے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے  ایک اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ بحرین میں ایک امریکی نیوی بیس موجود ہے جس میں 7 ہزار سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔ عراق بھر میں کتنے امریکی فوجی تعینات ہیں اس حوالے سے امریکی حکام ٹھیک سے نہیں بتاتے لیکن ایک اندازے کے مطابق ان کی تعداد 6ہزار ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار جبکہ سعودی عرب  اور اردن میں تین تین ہزار  امریکی فوجی تعینات ہیں ۔شام میں  اندازے کے مطابق اس وقت  آٹھ سو امریکی فوجی تعینات ہیں  ، گزشتہ  سال اکتوبر میں صدر ٹرمپ کے شام سے فوجیوں کے انخلا کے اعلان سے  پہلے یہ تعداد دو ہزار تھی۔ اسی طرح عمان میں صرف 600 امریکی فوجی موجود ہیں پچھلے سال مارچ میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کی رو سے امریکی فضائی جہاز اور بحری جنگی طیارے، اومان کی کچھ فضائی تنصیبات اور بندرگاہوں کا استعمال کر سکیں گے۔