Friday, March 29, 2024

چونیاں، مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزم گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

چونیاں، مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزم گرفتار، مسروقہ سامان برآمد
January 7, 2020
چونیاں (92 نیوز) چونیاں میں مختلف مقدمات میں مطلوب نوملزم گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا،ایڈیشنل ایس پی نے برآمد ہونے والا سامان ورثا کے حوالے کردیا۔ چونیاں کے تھانہ الہ آباد پولیس نے  کارروائیاں کرکے مختلف مقدمات میں مطلوب ایک خاتون سمیت نوملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضہ سے ٹریکٹر، نقدی،دولاکھ اسی ہزارروپے نقدی، چھ تولے طلائی زیورات اوربڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے دوران تفتیش ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی چونیاں راشد حیات نے ملزموں سے برآمد ہونے والا سامان ورثاء کے حوالے کر دیا۔