Friday, April 19, 2024

کراچی ، 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ مالک کی ہٹ دھرمی کے باعث پیش آیا

کراچی ، 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ مالک کی ہٹ دھرمی کے باعث پیش آیا
January 7, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ بلڈنگ کے مالک کی ہٹ دھرمی کے باعث پیش آیا۔ اولڈ ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کے بعد عمارت کو مخدوش قرار دیا گیا تھا۔ رنچھوڑ لائن اولڈ ٹمبر مارکیٹ میں عمارت زمین بوس ہونے کا حادثہ کیوں پیش آیا اور اصل زمے دار کون کون ہیں 92 نیوز نے پتہ لگا لیا ۔ ایس بی سی اے حکام کا دعویٰ ہے عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ بلڈنگ کے مالک کی ہٹ دھرمی کے باعث پیش آیا۔ چند سال قبل عمارت میں آتشزدگی کے بعد ایس بی سی اے نے عمارت کو مخدوش قرار دے کر فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی جسے مالکان اور رہائشیوں نے نظر انداز کیا ۔ ڈی جی ایس بی سی اے کے مطابق ادارے کی جانب سے  15جنوری 2015 کو مخدوش عمارتوں کے حوالے سے اشتہار بھی جاری کیا گیا تھا جبکہ ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ کئی عمارتوں کو بھی جزوی مخدوش قرار دیا گیا تھا۔