Friday, April 19, 2024

ننکانہ صاحب واقعہ ، وزیر اعظم نے وزیر داخلہ ، پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی

ننکانہ صاحب واقعہ ، وزیر اعظم نے وزیر داخلہ ، پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی
January 6, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ننکانہ صاحب واقعہ پر وزیر اعظم  عمران خان نےوزیر داخلہ اور پنجاب حکومت سےرپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ ننکانہ صاحب جیسے واقعات کسی صورت قبول نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ  حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، واقعے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ننکانہ صاحب جیسے واقعات کسی صورت قبول نہیں ، واقعے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔