Thursday, March 28, 2024

عالمی یوم حق خود ارادیت، پاکستانی قوم کا کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی

عالمی یوم حق خود ارادیت، پاکستانی قوم کا کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی
January 5, 2020
لاہور (92 نیوز) عالمی یوم حق خود ارادیت پر پوری پاکستانی قوم کا اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا، ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں، شرکا نے کشمیر  بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ عالمی یوم حق خود ارادیت کے موقع پر پوری قوم یک زبان ہوگئی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے۔ شرکا نے کشمیریوں پر مظالم بند کر کے حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کردیا، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔ اسلام آباد میں حریت کانفرنس رہنماؤں سول سوسائٹیز اور شہریوں نے بھارتی ہائی کمشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر بھارت مخالف نعرہ بازی  اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ ملتان میں  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مظالم کے خلاف سیمنار اور ریلی کا اہتمام کیا گیا،،، ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائے۔ کراچی میں کشمیر بچاؤ ٹرین مارچ کا پڑاؤ،،، شرکا نے حکومت سے فوری طور پر مسئلہ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا،، رہنما سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ  ٹرین مارچ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مثال ہے۔ خانیوال، بہالوپور، کوہلو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، ریلیوں کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ میرپور آزاد کشمیر میں سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی، مظفر آباد میں بھی  بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا، شرکا نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ استصواب رائے کے وعدے پر عملدرآمد کرائے۔