Saturday, April 20, 2024

ایرانی جنرل کی ہلاکت ، عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ زور پکڑ گیا

ایرانی جنرل کی ہلاکت ، عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ زور پکڑ گیا
January 6, 2020
دمشق ( 92 نیوز)  ایرانی جنرل  قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ، عراقی پارلیمنٹ نے  کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا جب کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ۔ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ  لینے کا ایران نے اعلان کر رکھا ہے جب کہ خود عراق میں امریکی فوجی انخلاء کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے ۔ ایرانی جنرل  کو عراق میں حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کی خود عراقی وزیر اعظم نے مذمت کی اور معاملے پر  عراقی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا ۔ اجلاس وزیراعظم عادل عبداللہ مہدی کے مطالبے پر بلایاگیاہے۔ ادھر برطانیہ نے اپنے شہریوں کو عراق اور ایران کا سفرکرنے سے روک دیا۔