Saturday, May 18, 2024

260 ارب کے قرض کی درخواستیں آ چکی ہیں، رضا باقر

260 ارب کے قرض کی درخواستیں آ چکی ہیں، رضا باقر
December 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے 260 ارب کے قرض کی درخواستیں آ چکی ہیں۔

رضا باقر نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بینک اب تک 32 ارب روپے کے قرض دے چکے ہیں۔ پہلے بینک اتنے ٹرینڈ نہیں تھے جو مدد کر سکتے۔ 20 لاکھ کے قرض کی قسط 11 ہزار بنتی ہے۔ مارک اپ سبسڈی کے ذریعے غریب اپنا گھر بنا رہے ہیں۔ اس سے پہلے تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔

رضا باقر نے کہا بینک کم آمدنی والوں کو گھر بنانے کے لئے قرض دے رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار ایسا ماڈل بنایا جارہا جس میں ماہانہ قسط کم ہو گی۔ بینکوں نے گھر بنانے کے لیے 109 ارب کے قرضوں کی منظوری دے دی ہے۔ بینکوں کو ابتک قرضوں کے لیے 260 ارب کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ رواں ماہ ہر ہفتے 4.2 ارب کے قرض دیئے جارہے ہیں ۔ میرا پاکستان اور میرا گھر اسکیم میں تیزی آ گئی ہے ۔ وزیر اعظم کی خصوصی توجہ کے بغیر یہ اہداف حاصل کرنا ناممکن تھے۔