Tuesday, March 19, 2024

26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
November 23, 2020

 شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  پاکستان کے تمام  تعلیمی ادارے 26 نومبر سے 10 جنوری تک بند  رہیں گے ، اس سال امتحانات کے بنا کسی بچے کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، بچوں کو پروموشن کے لئے امتحان دینا ضروری ہوگا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تجویز ہے کہ نیا تعلیمی سال اگست تک لے جایا جائے اور گرمیوں کی تعطیلات کم کر دی جائیں  جب کہ بورڈ کے مارچ اور اپریل میں ہونیوالے امتحانات کو مئی  جون میں لے جایا جائے ۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بھرتی کے امتحانات جاری رہیں گے جب کہ  کلاسز کے امتحانات 15 جنوری کے بعد ہوں گے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے  کہا کہ  سینئر میڈیکل ایئرز کی ٹریننگ جاری رہے گی،ایم کیٹ اور دوسرے انٹری ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔