اسلام آباد (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا 26 کے بعد 27 مارچ ہو گا اور کچھ نہیں ہو گا۔
چودھری سرور کا کہنا ہے دسمبرجنوری میں کچھ نہ کر سکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہی ہو گی۔ 2023 تک مارچ آتے اور جاتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی۔
قبل ازیں چودھری سرور کا کہنا تھا دوہزار تیئس تک اے پی سیز ہوتی رہیں گی، حکومت قائم رہے گی۔ اگر کورونا کے باعث جلسے روکیں تو اپوزیشن سمجھے گی ہم ڈر گئے۔ قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کریں۔ آئینی مدت پوری ہونے سے ایک دن بھی پہلے حکومت جانیوالی نہیں۔