Thursday, March 28, 2024

فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر اڑھائی کروڑ کا فراڈ سامنے آگیا

فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر اڑھائی کروڑ کا فراڈ سامنے آگیا
October 5, 2016
فیصل آباد (92نیوز)فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر اڑھائی کروڑ روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے کروڑوں روپے کا غبن کرنے پر ڈرائی پورٹ کے سابق جنرل مینجر سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ میں دھوکہ دہی سے اڑھائی کروڑ روپے ہضم کر لئے گئے۔ انتظامیہ کو اس کا علم ہوا تو سابق جنرل مینجر سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ملزموں نے ریکارڈ میں ردو بدل کرکے کروڑوں کا غبن کیا۔۔ ڈرائی پورٹ کے بعض ایسے چئیرمین بھی رہے جو ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے پلیٹ فارم پر ذاتی کاروبار کرتے رہے ہیں  یہی وجہ کہ یہاں کے ملازمین کو سب کچھ کرنے کی کھلی چھٹی رہی۔ فراڈ کیس میں نامزد کسی ملزم کی بھی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس غبن کیس میں ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے بعض سابق عہدیداران کے ملوث ہونے کا بھی امکان ہے۔