Friday, April 26, 2024

مالی سال کے 6 ماہ مکمل ، سندھ کے منصوبے کیلئے فنڈز کا اجراء نہ ہو سکا

مالی سال کے 6 ماہ مکمل ، سندھ کے منصوبے کیلئے فنڈز کا اجراء نہ ہو سکا
January 2, 2020
کراچی ( 92 نیوز) مالی سال 20-2019 کے 6 ماہ مکمل ہو گئے مگر دیہی اور  شہری سندھ کے منصوبے کے لئے فنڈز کا اجراء نہ ہو سکا ، وزیر اعطم پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص 2900 ملین روپے بھی جاری نہ ہوئے ۔ رواں مالی سال کے 6 ماہ مکمل ہونے کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے 7 منصوبوں کے لئے بجٹ میں مختص فنڈز کا اجراء بھی نہ ہو سکا ، ایم نائن جناح ایونیو فلائی اوور کی اسکیم کے 500 ملین روپے بھی کاغذوں میں رہ گئے۔ ملیر بند سے ایکسپریس وے تک شاہراہ کی تعمیر بھی فنڈز کے اجرا کی منتظرہے ، فراہمی آب کی میگا اسکیم کے فور کیلئے مختص 800 ملین روپے جاری نہیں ہوئے  جبکہ ناردرن بائی پاس منصوبے کی فزیبلٹی اور ابتدائی کام کیلئے بجٹ جاری نہیں ہوسکا۔