Saturday, April 20, 2024

انڈونیشیا میں طوفانی بارشیں ، 21افرا دہلاک

انڈونیشیا میں طوفانی بارشیں ، 21افرا دہلاک
January 2, 2020
جکارتہ ( 92 نیوز) انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ بارشوں کا 24 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ انڈونیشیا  کے دارالحکومت جکارتہ اور گرد و نواح کو طوفانی بارشوں نے ہلا کر رکھ دیا، بارشوں کا 24 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔بارشوں نے شہر کی سڑکوں کو ندی نالوں میں تبدیل کر دیا ہے ،  کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ 30 ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم نقصانات کا درست تخمینہ لگانے میں ابھی وقت لگے گا۔ دوسری جانب انڈونیشین حکام نے مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ انڈونیشین صدر جوکو ویڈوڈو کا کہنا ہے کہ لوگوں کی حفاظت اور انخلاء لازمی ترجیح ہونی چاہیے لیکن شہری انتظامیہ اور مرکزی حکومت کے درمیان مزید ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔