Friday, March 29, 2024

خواجہ آصف کی قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم پر تنقید، حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے

خواجہ آصف کی قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم پر تنقید، حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے
January 1, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم پر تنقید کی اور حکومت کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے۔ خواجہ آصف نے کہا عمران خان نے کہا تھا ہر بدھ کو سوالوں کے جواب دینے آئیں گے لیکن وہ طویل عرصہ سے ایوان میں نہیں آئے۔ خواجہ محمد آصف بولے  میڈیا پر رپورٹ ہوا کہ ایک سال ہوا ہاوس میں نہیں آئے۔ اگر یہ ہاوس قانون کے مطابق چلے گا تو حکومت کو بھی فائدہ ہو گا۔ اجلاس کو قانون قاعدہ کے مطابق چلنا چاہیے۔ ادھر مراد سعید بولے 2020 پاکستان کی ترقی کا سال ہے۔ معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔ 08 جنوری کو پورے پاکستان میں احساس پروگرام شروع کر رہے ہیں۔