Wednesday, May 8, 2024

پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری، لیگ 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلی جائے گی

پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری، لیگ 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلی جائے گی
January 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ 2020 کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔ لیگ 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلی جائےگی۔ پاکستانی میدانوں میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آنے کیلئے تیار ہیں۔ میگا ایونٹ کے آغاز میں پچاس روز باقی رہ گئے ۔ پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کا شیڈول جاری کر دیا۔ ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہے گا۔ تمام کے تمام 34 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ لاہور 14، کراچی 9 ، راولپنڈی 8 اور  ملتان 3 میچز کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کی مناسبت سے قذافی اسٹیڈیم کے داخلی دروازے کے باہر ایک کاؤنٹ ڈاؤن گھڑی بھی نصب کر دی ہے جو 50 دن تک وہاں پی ایس ایل کے شروع ہونے کا دن بتاتی رہے گی۔ اس بار ایونٹ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ دو میچز ایک ہی دن کسی ایک شہر میں نہیں کھیلے جائیں گے۔ ایک میچ دن میں تو ایک رات میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحی تقریب اور پہلا میچ 20 فروری کو کراچی جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 20 جنوری سے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔