Tuesday, April 23, 2024

پی آئی اے کی مدینہ سے اسلام آباد اور کراچی آنیوالی پروازوں میں گھنٹوں تاخیر

پی آئی اے کی مدینہ سے اسلام آباد اور کراچی آنیوالی پروازوں میں گھنٹوں تاخیر
January 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) با کمال لوگوں کا لاجواب کارنامہ، پی آئی اے کی مدینہ سے اسلام آباد اور کراچی آنے والی پروازیں گھنٹوں تاخیر ہوگئیں، عملے کی نا اہلی کے باعث مسافر ایئرپورٹ پر خوار ہوتے رہے۔ مدینہ سے اسلام آباد آنے والی والی پی آئی اے پرواز پی کے 714 نے ڈھائی بجے روانہ ہونا تھا جو عملے اور انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث ساڑھے سات بجے روانہ ہوئی، پرواز میں تاخیر طیارے میں مسافروں کا سامان لوڈ نہ ہونے کے باعث ہوئی۔ اسٹیشن منیجر عرفان اور اور ڈپٹی اسٹیشن منیجر شیراز بھٹی ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں تھے۔۔پی آئی اے انتظامیہ مسافروں کو کھانا بھی گراؤنڈ فلور پرکھلایا۔ گھنٹوں تاخیر کے باعث مسافروں نے ایئرپورٹ پر پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ادھر مدینہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے پرواز پی کے 717 بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئی، طیارہ مدینہ ایئرپورٹ پر موجود تھا لیکن عملہ نہ ہونے کے باعث پرواز میں گھنٹوں تاخیر ہوئی، پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو ایئر پورٹ پر لاوارث چھوڑ دیا ہے۔