Wednesday, April 24, 2024

دو ہزار بیس کا سال شروع ، ملک بھر میں بھرپور استقبال

دو ہزار بیس کا سال شروع ، ملک بھر میں بھرپور استقبال
January 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) دو ہزار بیس کا سال شروع ہو گیا ۔ ملک بھر میں نئے سال کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ کراچی میں سی ویو پر شہریوں نے جشن منایا جبکہ منچلوں نے رقص اور ہلہ گلہ کیا۔ شہر میں آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی جشن اور تقریبات کا انتظام کیا گیا۔ نئے سال کے آغاز پر فنکار برادری بھی خوشی سے سرشارہے۔ احسن خان، حمیرا ارشد، میگھا اور عمران عباس نے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سال دو ہزارانیس کے آخری روز کے سورج کو شہریوں نے اپنے اپنے انداز میں الوداع کہا۔ تلخ و شیریں یادیں لے کر پاکستان میں  دو ہزار انیس کا آخری  سورج غروب ہو گیا۔  شروع ، دو ہزار بیس ، سال، ملک ، استقبال کراچی میں شہریوں نے ساحل سمندر پر سال دوہزار انیس کے آخری سورج کو الوداع کہا۔ نوجوان نسل نے نئے سال کیلئے حسین خواب آنکھوں میں سجا لیے۔ سال 2019 کا آخری غروب آفتاب کا  دلکش نطارہ  دیکھنے اسلام آباد کے شہریوں کی بڑی  تعداد نے لیک  ویو پارک کا رخ کیا۔ شہریوں نے دلکش نظارے کو کیمرے  کی آنکھ میں محفوظ کیا۔  شروع ، دو ہزار بیس ، سال، ملک ، استقبال پشاور اور کوئٹہ میں بھی 2019 کا سورج سال بھر کی حسین اور تلخ یادیں سمیٹ کر غروب ہوا۔ شہریوں نے دعا کی کہ نیا سال دنیا بھر میں امن و سلامتی والا ثابت ہو۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سال دو ہزارانیس تو گزر گیا لیکن آئندہ سال بنیادی سہولیات کی فراہمی اورامن وسلامتی کی امید کرتے ہیں۔