Friday, March 29, 2024

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، چین میں نئے سال کا استقبال قابل دید

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، چین میں نئے سال کا استقبال قابل دید
December 31, 2019
 ویلنگٹن (92 نیوز) دو ہزار انیس کو الوداع اور دو ہزار بیس کو خوش آمدید کہتے ہوئے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، چین میں نئے سال کا استقبال قابل دید ریا۔ آکلینڈ، سڈنی، بیجنگ، ہانگ کانگ، منیلا میں سالِ نو کے آغاز پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ نئے سال کا آغاز ہو گیا۔ سب سے پہلے یہ خوشی نیوزی لینڈ  کے شہر آک لینڈ میں منائی گئی۔ جونہی گھڑی پر بارہ بجے بلند و بالا سکائی ٹاورز پر شاندار آتش بازی کا آغاز کر دیا گیا جس سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ مقامی افراد کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد بھی یہ نظارہ دیکھنے کیلئے موجود تھی جنھوں نے انتہائی پرجوش انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ آسٹریلیا میں جشنِ سالِ نو منایا گیا جس کے لیے سڈنی ہاربر برج کو دلہن کی طرح سجایا گیا اور موسیقی کی دھن پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ شمالی کوریا میں بھی سال 2019 کا آغاز ہو گیا ۔ پیانگ یانگ شہرمیں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ آسماں میں بکھرے رنگ و نور نے دلکش سماں باندھ دیا ۔ اس کے بعد اسٹیج شو اور دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ہانگ کانگ میں وکٹوریہ ہاربر برج پر آتشبازی کیساتھ ساتھ سحر انگیز لائٹ شو پیش کیا گیا۔ ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ بھی نئے سال کا آغاز کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے ۔ ہانگ کانگ کے ساحل سمندر پر واقع وکٹوریہ ہاربر رنگ برنگی روشنیوں سے منور جبکہ بنکاک کے دریا چاوبھرایا کے قریب ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوا جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سیاح اور مقامی افراد امڈ آئے اور خوب محظوظ بھی ہوتے رہے۔