Thursday, March 28, 2024

نیب ترمیمی آرڈیننس مخالفین نے پڑھا تک نہیں ، فردوس عاشق اعوان

نیب ترمیمی آرڈیننس مخالفین نے پڑھا تک نہیں ، فردوس عاشق اعوان
December 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کی تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کی  معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جواب دیا کہ  مخالفین نے نیب ترمیمی آرڈیننس پڑھا تک نہیں، بدعنوانوں کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے کا حکومت تصور بھی نہیں کرسکتی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ آرڈیننس میں ایماندار لوگوں کو تحفظ فراہم کیا گیا  ،  اپوزیشن کا وتیرہ ہے جو لوگ پکڑے جاتے ہیں  وہی کہتے ہیں انتقامی کاروائی ہورہی  ہے ۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اس ملک میں قانون کی بالادستی کی یقین دہانی کرائے گی، اور کسی فرد کی خوشنودی کے لیے نہیں کام کرے گی۔