Friday, April 26, 2024

یمن ، فوجی پریڈ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے ،5افراد ہلاک

یمن ، فوجی پریڈ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے ،5افراد ہلاک
December 30, 2019
یمن ( 92 نیوز) یمن میں فوجی پریڈ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق میزائل حملہ جنوبی یمن کے ال دہلیہ قصبے پر کیا گیا ۔ ال دہلیہ قصبے پر  سکیورٹی بیلٹ فورسز کے نئے فوجیوں کی گریجوایشن تقریب اپنے اختتام پر تھی ،  عینی شاہدین کے مطابق دھماکا مہمانوں کے اسٹیج کے قریب  ہوا۔ حوثی باغیوں کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ سکیورٹی بیلٹ فورسز جنوبی یمن کا علیحدگی پسند گروہ ہے جسے متحدہ عرب امارات کی سرپرستی حاصل ہے اور جو حوثیوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔ یمن میں 5 سال سے جاری جنگ میں ہزاروں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔