Friday, April 26, 2024

ادلب، شامی فورسز نے دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کر دیا، 30 ہلاک

ادلب، شامی فورسز نے دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کر دیا، 30 ہلاک
December 29, 2019
ادلب (92 نیوز) شامی فورسز نے ادلب میں دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کر دیا اور 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشت گردوں کی پچاس، پچاس کی ٹولیوں میں ادلب میں شامی فورسز کے 2 ٹھکانوں پر حملے کیے۔ شامی فورسز نے جوابی کارروائی کر کے حملوں کو پسپا کر دیا اور 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ شامی فورسز 2018 سے ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، شام میں 2011 سے کئی حزب اختلاف کی جماعتیں اور دہشت گرد گروہ حکومت سے لڑ رہے ہیں۔