Thursday, April 18, 2024

رہبر کمیٹی کا اجلاس، اپوزیشن اراکین کی گرفتاریوں پر مشاورت

رہبر کمیٹی کا اجلاس، اپوزیشن اراکین کی گرفتاریوں پر مشاورت
December 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس اکرم درانی کی زیر صدارت ہوا، نیب کی جانب سے اپوزیشن اراکین کی گرفتاریوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے،اس حکومت میں نہ بجلی ہے اور نہ گیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور رہبر کمیٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ آزادی ہو غلامی نہ ہو، ملک میں زبان پر تالا بندی ہے، میڈیا کے اظہار پر بھی تالا بندی ہے۔ ذرائع کے مطابق رہبرکمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف کی ملازمت کی مدت میں توسیع اور پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر بھی گفتگو و شنید کی گئی، تمام اپوزیشن ممبرزنے اجلاس میں اپنی اپنی پارٹی کا موقف پیش کیا۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ کے ایاز صادق، پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی اور ہمایوں خان، شری کمیاں، افتخارحسین، عثمان کاکڑ، شفیق پسروری، ہاشم بابر شریک ہوئے۔