Thursday, April 25, 2024

پریمیئر لیگ ، لیورپول نے لیسسٹر سٹی کو چار صفر سے دھول چٹا دی

پریمیئر لیگ ، لیورپول نے لیسسٹر سٹی کو چار صفر سے دھول چٹا دی
December 27, 2019
 لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ایک اور فتح ہو گئی۔ لیسسٹر سٹی کو چار صفر سے دھول چٹا کر پہلی پوزیشن مستحکم کر لی۔ پہلے مقابلے میں چیلسی اور ساؤتھ ہمپٹن مدمقابل ہوئے ۔ چیلسی کی ٹیم شاندار کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی اور  ساؤتھ ہمپٹن  نے دو  صفر سے میچ اپنے نام کیا۔ دوسرے میچ میں  مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نیو کاسل  کیخلاف میدان میں اتری۔ مانچسٹر یونائیٹڈ  نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے ایک کے مقابلے میں  چار گولز سے فتح کا جھنڈا گاڑا۔ دن کے آخری میچ میں لیور پول اور  لیسسٹر سٹی میں مقابلہ ہوا۔ لیور پول نے  چار صفر سے لیسسٹر سٹی کو آؤٹ کلاس کیا ۔ لیور پول کی ٹیم ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے ۔