Thursday, March 28, 2024

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ، نظرثانی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ، نظرثانی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور
December 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر نمبر الاٹ کر دیا ہے ۔ رجسٹرار آفس کے مطابق کیس کو چیف جسٹس کی ہدایات کی روشنی میں سماعت کیلئے لگایا جائے گا۔ گزشتہ روز آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے میں وفاقی حکومت نے نظرثانی کی درخواست دائرکی تھی۔