Wednesday, May 1, 2024

فلپائن میں طوفان نے تباہی مچادی ، کرسمس کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

فلپائن میں طوفان نے تباہی مچادی ، کرسمس کی خوشیاں ماتم میں تبدیل
December 26, 2019
منیلا( 92نیوز ) فلپائن میں کرسمس کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ، سمندری طوفان پین فون نے تباہی مچا دی،16 افراد ہلاک ہو گئے۔ سینٹرل فلپائن کے رہائشیوں کے لیے کرسمس کا دن تباہی لے آیا ، 190 کلومیٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہواؤں کے ساتھ آنے والے سمندری طوفان پین فون نے سب کچھ تہس نہس کر دیا۔ طوفانی ہواؤں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا ، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔ کئی صوبوں میں بجلی کا نظام معطل ہو گیا ، طوفان کی وجہ سے ہزاروں لوگ بےگھر ہو چکے ہیں۔ کرسمس کی چھٹیوں پر گھر جانے والے ہزاروں لوگ بندرگاہوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ فلائٹس اور فیری سروس معطل ہو چکی ہے۔ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔