Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں رواں سال کا آخری سورج گرہن دیکھا گیا

دنیا بھر میں رواں سال کا آخری سورج گرہن دیکھا گیا
December 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) آج دنیا بھر میں رواں سال کا آخری سورج گرہن دیکھا گیا ، متحدہ عرب امارات میں مکمل سورج گرہن نے ’رنگ آف دی فائر‘ بنا دیا۔ سال کے آخری سورج گرہن کو دنیا بھر میں دیکھا گیا، بھارت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، اومان سمیت انڈونیشیا، افریقہ اور آسٹریلیا میں  سورج گرہن دیکھا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں سورج کو مکمل گرہن لگا اور وہ مکمل چھپ گیا ، جس نے’رنگ آف دی فائر‘ بنا دیا ، یہ منظر لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ جنوبی بھارت میں تامل ناڈو، حیدرآباد، بینگلورو، حیدرآباد اور دوسرے شہروں میں  بھی سورج گرہن دیکھا گیا۔ جسے دیکھنے کے لیے لوگوں نے خاص انتظامات کیے۔ سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی بے چین رہے اور کالا چشمہ لگا کر آسمان  پر سورج گرہن دیکھنے کی ناکام کوشش کرتے رہے ،  جس کے بعد انہوں نے لائیو اسڑیم کے ذریعے کیرالہ اور دوسری جگہوں میں سورج گرہن  دیکھا۔